مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکی فوجی اڈے التاجی اور اسپایکر فوجی اڈے پر ڈرون سے حملے

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )عراقی ذرائع ابلاغ نے آج صبح اپنی بریکنگ نیوز میں کہا کہ اسپایکر اڈے پر ڈرون حملے کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ اس سے قبل کل رات عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع امریکہ سے وابستہ فوجی اڈے التاجی پر 5 راکٹ فائر کئے گئے۔

السومریہ نیوزکی رپورٹ کے مطابق آج علی الصبح اسپایکر فوجی اڈے میں ہتھیاروں کے گودام میں دھماکہ ہوا جس سے آگ بھڑک اٹھی اور فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے وہاں پہنچیں اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

واضح رہے کہ مارچ 2020 میں بھی التاجی میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 3 امریکی دہشتگرد اور ایک برطانوی فوجی ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد امریکی دہشتگردوں نے اگلے ہی روز عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے مراکز پر بم گرائے تھے جس میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button