مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمن میں کلسٹر بم کا دھماکہ، 6 بچے شہید و زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ بم صوبہ مأرب کے الخرم دیہی علاقے میں پھٹا جس کی وجہ سے 4 یمنی بچے شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔ کلسٹر بم سعودی اتحاد کی جارحیت کے وقت کی ہے جو اس وقت دھماکے سے نہیں پھٹا تھا۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیم عین الانسانیه نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 26 مارچ 2015 کو سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت شروع کی اور اس وقت سے لے کر اب تک 3 ہزار 742 بچے شہید اور 3 ہزار 992 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن پر فوجی جارحیت کی اور یمن کا زمینی، بحری اور فضائی محاصرہ کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button