پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

رضویہ امام بارگاہ کو بم سےاڑانے کی لشکر جھنگوی کوشش ناکام

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )حساس اداروں نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے رضویہ امام بارگاہ کو بم سے اڑانے کی کوشش کرنے والےلشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے رضویہ امام بارگاہ کو بم سے اڑانے کی کوشش کرنے والےکالعدم لشکر جھنگوی کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا جن کے نام محمد ثاقب، عبیدالرحمان، شہاب عرف چھوٹا، کاظم علی عرف شاہ جی اور عمر خلیل ہیں۔

تفتیش کے دوران دہشتگردوں نے انکشاف کیاکہ کالعدم لشکر جھنگوی عاصم کیپری گروپ کے کمانڈر وسیم بارودی نے جیل کے اندر بیٹھ کر رضویہ امام بارگاہ کو بم سے اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا۔رضویہ امام بارگاہ کو ایک خودکش اور 3 پلانٹد بم دھماکوں سے اڑانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، وسیم بارودی نے اس منصوبے کو مکمل کرنے کا ٹاسک دہشتگرد عمر خلیل کو دیا تھا۔

ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ امام بارگاہ کی ریکی مکمل کی جاچکی تھی جبکہ خود کش اور پلانٹڈ دھماکوں کے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے تھے۔یہ کاروائی خفیہ رکھنے کیلیے موبائل فون کے استعمال پر سختی سے پابندی تھی۔

ملزمان نے بتایا کہ شہر میں اس وقت کالعدم لشکر جھنگوی کی 4 ٹارگٹ کلنگ ٹیمیں بنائی جاچکی ہیں ہیں جو ہٹ لسٹ کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران، مذہبی جماعتوں کے عہدیدار شامل ہیں۔

گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دیگر دہشتگردوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button