مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سید حسن نصراللہ صہیونیوں کے اعصاب کے ساتھ کھیل رہے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) صہیونی سکیورٹی ایجنسی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ صہیونیوں کے اعصاب کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

صہیونی سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پرلڑائی کو روکنے کی کوشش کی لیکن سید حسن نصر اللہ نے ایک بہت بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسرائیل پر دباؤ برقرار رکھنے اور اسرائیلی فوج کو نفسیاتی جنگ میں مبتلا رکھنے کی کوشش کی ہے۔

صہیونی سکیورٹی ایجنسی کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے ذرائع ابلاغ سے دور رہ کر اور جنجال برپا کئے بغیر بازی کی ہے ۔ حزب اللہ کی طرف سے اس سلسلے میں مزید اقدامات انجام دیئے جائیں گے۔

ادھر اسرائیلی وزير جنگ بنی گانٹر نے اسرائیلی فوج کو شمالی سرحد پر بدستور باقی رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق شام میں حزب اللہ کے ایک اہلکار کی اسرائیل کے فضائی حملے میں شہادت کے بعد اسرائیلی فوج پر خو ف و ہراس طاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button