سعودی ڈیتھ اسکواڈ پر فرد جرم عائد کی جائے گی
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر اگنیس کیلامارڈ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ سابق سعودی انٹیلی جینس افسر سعد الجبری کے الزامات اگر ثابت ہو جاتے ہیں تو اس بات کو تقویت ملے گی کہ سعودی ولی عہد بن سلمان ڈیتھ اسکواڈ کو قتل کی ہدایات جاری کرتے ہیں اور پھر اس قتل کی ذمہ داری قبول کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی اس رپورٹر نے دو ہزار اٹھارہ میں ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے حکومت مخالف صحافی جمال خاشقچی کے قتل کے لئے سعودی عرب سے ڈیتھ اسکواڈ بھیجے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب پر دنیا کے مختلف علاقوں میں قتل کے لئے ٹیمیں روانہ کئے جانے جیسے الزامات عائد کئے جائیں گے۔
ایک امریکی عدالت نے سعودی عرب کے ولیعہد کے ہمراہ تیرہ سعودی حکام کو الزامات کا جواب دینے کے لئے طلب بھی کر لیا ہے۔ سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس افسر سعد الجبری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان انہیں سابق سعودی صحافی جمال خاشقچی کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور بن سلمان نے جمال خاشقچی کی طرح ان کی لاش کے ٹکڑے کرنے کے لئے ڈیتھ اسکواڈ کینیڈا روانہ کئے ہیں