
یمن میں الحدیدہ پر سعودی اتحاد کا حملہ
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )جارح سعودی اتحاد نے صوبے الحدیدہ کے شہر بیت الفقیہ میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا جس میں ایک شخص شہید اور گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں چھے بچے بھی شامل ہیں۔
جارح سعودی اتحاد نے اسی طرح صوبے الحدیدہ کے شہر التحیتا کے علاقے الجبلیہ کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔ یمن سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ صوبے ابین کے صدر مقام زنجبار میں یمن کی مستعفی حکومت سے وابستہ فوجیوں اور عبوری کونسل کے فوجی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں پھر شروع ہو گئی ہیں۔
چند ہفتے قبل سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے وابستہ فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ روکنے کے سلسلے میں ایک لایحہ عمل طے کئے جانے کی خبر دی تھی۔ اس مفاہمت کے مطابق طے پایا تھا کہ فریقین آئندہ تیس روز کے دوران عدن میں ایک کابینہ تشکیل دیں گے اور عدن سے اپنے فوجیوں کو واپس بلا لیں گے۔