
سکیورٹی کونسل میں ایران کے خلاف امریکی قرارداد ناکام
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) ایران کے خلاف سکیورٹی کونسل میں امریکی قرارداد ناکام ہوگئی اور ایران نے ایک بار پھر عالمی سطح پر امریکہ کو شکست سے دوچار کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ نے ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کے سلسلے میں نامحدود توسیع کی قرارداد سکیورٹی کونسل میں پیش کی ، جسے سکیورٹی کونسل کی اکثریت نے مسترد کردیا۔سکیورٹی کونسل کے 11 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ دو ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی اورامریکہ و ڈومینیکن ریپبلک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ، اس طرح ایران کے خلاف امریکہ کی قرارداد سکیورٹی کونسل میں ناکام ہوگئی۔ روس اور چین نے امریکی قرارداد کو ویٹو کردیا۔ ایران نے ایک بار پھر عالمی سطح پر امریکہ کو تاریخي شکست سے دوچار کردیا۔ روس اور چين کا کہنا ہے کہ امریکی قرارداد سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کے منافی ہے اور امریکہ کو عالمی معاہدوں کو توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔