اہم پاکستانی خبریں

بھارتی فوج کی ایل او سی پر شہری آبادی پر گولہ باری، ایک خاتون زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دانستہ طور پر شہری آباد کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری سے ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج نے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button