پاکستانی شیعہ خبریں
علامہ راجہ ناصر عباس کی علامہ عارف واحدی سے ملاقات
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی رہائشگاہ پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے درمیان ایک نشست منعقد ہوئی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں عالمی اور ملکی حالات، امت مسلمہ کے اتحاد، ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے، محرم الحرام میں عزاداری کے مسائل اور دیگر دینی و ملی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تحفظ بنیاد اسلام بل کو مسترد کرتے ہوئے اس بل کو اتحاد امت کیلئے ایک سازش قرار دیا گیا۔ ملاقات میں گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔