دنیا

جوہری معاہدے کو طاقتور بناؤں گا: جو بائیڈن

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) 3 نومبر کو امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے فارن افیئرز رسالے میں ایک مقالہ دیا ہے جس میں انہوں نے انتخابات میں ممکنہ کامیابی کے بعد خارجہ پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا کہ اگر تہران نے جوہری معاہدے پر مکمل طور پر عمل کیا تو ہم بھی جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہو جائیں گے اور امریکہ کے اتحادیوں کے ساتھ مل کر جوہری معاہدے کو طاقتور بنانے اور اس کی مدت بڑھانے کے اپنے وعدوں پر عمل کریں گے۔

واضح رہے کہ موجودہ امریکی صدر ٹرمپ نے 8 مئی 2018 کو جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

تین نومبر کو امریکہ میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں جن میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہ نسبت زیادہ ووٹ حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button