دنیا

سلامتی کونسل کے 13 رکن ممالک نے امریکہ کی مخالفت کردی

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 13 رکن ممالک نے ایک خط کے ذریعے کہا ہے کہ امریکہ 2018 میں ایران کے جوہری معاہدے سے نکل گیا اور اس کے بعد سے وہ جوہری معاہدے کا حصہ نہیں رہا اس لئے وہ اب اسنیپ بیک میکنیزم کو فعال نہیں کر سکتا۔

سلامتی کونسل کے ان 13 رکن ممالک نے واضح طور پر کہا کہ واشنگٹن سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے ذریعے ایران پر پابندیاں دوبارہ لاگو نہیں کر سکتا۔

صرف چھوٹا ملک جمہوریہ ڈومینیکن ہے جس نے اس کی مخالفت نہیں کی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 13 رکن ممالک نے امریکہ کی جانب سے اسنیپ بیک میکنیزم سے استفادہ کرنے کی مخالفت ایسے میں کی کہ جب امریکی وزیر خارجہ نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ کو ایک خط لکھ کر ایران پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی درخواست کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button