پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سکردوکا رہائشی ایک اور شیعہ عزادار کراچی سے جبری طورپر لاپتہ

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )شیعہ عزادارجوانوں کے خلاف ریاستی اداروں کا جبر تاحال جاری ، سکردو سے آیا ہوابے گناہ شیعہ نوجوان کراچی سے جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔روندو کا رہائشی مبارک علی صفوی اعلیٰ تعلیم کے حصول کی خاطر بلتستان سے کراچی منتقل ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق روندو بلتستان سے تعلق رکھنے والا ایک اور شیعہ جوان مبارک علی صفوی دن دہاڑے شہر قائد سے جبری طور پر گمشدہ کردیا گیا، سولجر بازار کے علاقے سے سادہ لباس قانون نافذ کرنے والے ادارے کےاہلکاروں نے مبارک علی کو اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
بعض ذرائع سے معلوم ہواہے کہ روندو سے تعلق رکھنے والے آئی ایس او کے سابق رکن مبارک علی صفوی جوکہ پچھلے دنوں اپنی تعلیم کے سلسلے میں کراچی پہنچے تھے انہیں پاکستان کے ریاستی اداروں نےاٹھاکر لاپتہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ وطن عزیز میں شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ گذشتہ ایک دہائی سے جاری ہے، ان جبری گمشدہ جوانوں میں سے درجنوں جوانوں کو خانوادہ اسیران اور ملت جعفریہ کے مسلسل احتجاج کے سبب بازیاب کیا جاچکا ہے مگر درجنوں شیعہ جوان تاحال جبری گمشدیوں کا شکارہیں ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button