دنیا

امریکی وزیر خارجہ آج اسرائیل اور امارات کا دورہ کریں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی معاہدے کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو آج دونوں ملک کے دورے پر تل ابیب پہنچیں گئے۔ جہاں سے وہ متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ کا یہ اہم دورے کو مشرق وسطیٰ میں نئی سیاسی پیشرفت کا باعث بننے والے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل سے سفارتی معاہدے طے پانے اور سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے متحدہ عرب امارات کو اسلامی ممالک کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ فلسطین نے متحدہ عرب امارات سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے اور امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کو اسلامی مبصرین اور تجزیہ نگار فلسطین، اور مسلمانوں کے خلاف بہت بڑي سازش قراردے رہے ہیں۔ اسلامی تجزيہ نگآروں کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات دونوں خطے میں امریکی اور اسرائیلی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ ترکی، ایران، تیونس، مراکش اور دیگر اسلامی ممالک نے امارات کے اس اقدام کی بھر پور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button