اہم پاکستانی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں خونریزی پر مسلم دنیا کی پراسرارخاموشی افسوسناک ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے اقوام متحدہ اور او آئی سی پر زور دیا ہے کہ وہ مذہب اور مذہب کی بنیاد پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے لئے فیکٹ فائنڈنگ مشنز کی تعیناتی کرے۔مذہب کی بنیاد پر مظالم کے خلاف منائے جا رہے عالمی دن کے موقع پر کشمیر کمیٹی کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا حکمرانوں کے مظالم کے بارے میں 2018ء اور 2019ء میں جاری کی گئی رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ اور او آئی سی فیکٹ فائنڈنگ مشنز مرتب کر کے ان جرائم میں ملوث افراد اور گروہوں کے خلاف کارروائی کریں۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ کشمیر میں جاری خونریزی اور مذہبی تشدد کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے بارے میں مسلم دنیا کی پراسرار خاموشی افسوسناک ہے۔ آفریدی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے پوری دنیا کے مسلمان اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں اپنے بھائیوں کے لئے آواز اٹھائیں جو بھارتی فاشسٹ حکومت کے ہاتھوں تکلیفیں برداشت کر رہے ہیں ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button