مشرق وسطی

فلسطینی صدر محمود عباس کا امریکی وزیر خارجہ پمپئو سے ملاقات کرنے سے انکار

اماراتی ذرائع کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے رام اللہ میں امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو کے ساتھ ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔

خبررساں ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے رام اللہ میں امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو کے ساتھ ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔

امارات کے ایک اعلی اہلکار نے صہیونی اخـبار اسرائيل الیوم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے رام اللہ میں امریکی وزير خارجہ کے ساتھ ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ فلسطینی صدر کا کہنا ہے کہ امریکی وزير خارجہ ناپسندیدہ شخصیت ہے۔

امارات کے اعلی اہلکار کے مطابق فلسطینی حکام کو علاقائي امن اجلاس میں شرکت کے لئے دعوت بھیج دی گئی ہے۔ اس اجلاس میں بعض عرب ممالک کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ اس نے کہا کہ اسی سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی فلسطینی صدر سے ملاقات کا پروگرام بھی تھا جسے فلسطینی صدر محمود عباس نے رد کردیا ہے، فلسطینی صدر نے امن اجلاس میں بھی شرکت سے انکار کردیا ہے۔ ادھر مصر، اردن اور سعودی عرب نے بھی اس اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں دعوت کا جواب نہیں دیا ہے یہ اجلاس امریکہ، اسرائیل اور امارات کے تعاون سے منعقد کیا جارہا تھا۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button