پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان میں کسی بھی مسلک کو کسی بھی مسلک پر عقائد تھونپنے کی اجازت نہیں دیں گے: ملت جعفریہ پاکستان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی، ملت جعفریہ پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام مسالک کو انکے اپنے مسلمہ عقائد کے مطابق مذہبی رسومات اور اجتماعات کی آزادی حاصل ہے تاہم ملک بھر میں ایک مخصوص کالعدم دہشت گرد گروہ غیر ملکی آقاؤں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے میں سرگرم عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین،علماء و ذاکرین سمیت اداروں اور ماتمی انجمنوں سے تعلق رکھنے والے قومی رہنماؤں نے پیر کے روز ایک ہنگامی اجلا س میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں بشمول مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی، آئی ایس او پاکستان کے رکن نظارت مولانا عقیل موسی، جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید شبر رضا، ماتمی انجمنوں کی تنظیم عزاداری کے رہنما شمس الحسن شمسی، ایس ایم نقی، امامیہ آرگنائزیشن کے رہنما سید شمس الحسن، مجلس ذاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار قلندری،ییام ولایت فاؤنڈیشن کے رہنما عرفان علی، پاک محرم ایسوسی ایشن کے رہنما حیدر عباس، تحریک بیداری امت مصطفی کے مصطفی کرمانی سمیت معروف علماء و ذاکرین میں مولانا رضی حیدر،مولانا شیخ سلیم، مولانا شیخ صادق جعفری، سید علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، مولانا اصغر شہیدی، علامہ علی کرار نقوی، علامہ اطر مشہدی، عباس حیدر، اسکاؤٹس گروپس کے مہدی حسن سمیت دیگر شریک تھے۔

ملت جعفریہ پاکستان کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملت جعفرپیہ پاکستان اپنے مسلمہ عقائد کے مطابق زندگی گزارنے اور مذہبی رسومات کی انجام دہی کا مکمل حق رکھتی ہے اور یہ حق آئین پاکستان نے ہر شہری کو دیاہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان کو گذشتہ چالیس برس سے نسل کشی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔آج ملت جعفریہ پر کالعدم دہشت گرد گروہ کے عقائد کو تھونپنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ملت جعفریہ پاکستان ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کامیا ب نہیں ہونے دے گی۔ملت جعفریہ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان ریاستی اداروں اور مقتدر قوتوں کو واضح کر دینا چاہتی ہے کہ کسی تکفیری گروہ کی منشاء کے تحت صحابی اور مقدسات کی تفسیر نہ کی جائے اور اگر علمی تحقیقات کرنا چاہتے ہیں تو پھر علمی انداز کے ساتھ تحقیقات کا دروازہ کھولا جائے۔رہنماؤں نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان عزاداروں کے خلاف درج کئے جانے والے مقدمات کی سخت مذمت کرتی ہے اور اسے آئین پاکستان کی سخت خلاف ورزی تصور کرتی ہے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں کی ایماء پر عزاداروں کے خلاف قائم کئے جانے والے مقدمہ کو فی الفور واپس لیا جائے۔مقررین نے کہا کہ کالعدم دہشت گرد گروہ پاکستان میں انارکی اور فرقہ واریت کو فروغ دے کر ملک دشمن قوتوں امریکہ اسرائیل اور ہندوستان کے ناپاک عزائم کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں تاہم ملت جعفریہ پاکستان اس بات کا اعلان کرتی ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور کالعدم دہشت گرد گروہوں کے مذمو م و ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر رکھ دیں گے۔ اس موقع پر ملت جعفریہ کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں، ماتمی انجمنوں اور اسکاؤٹس اداروں کے رہنماؤں نے محرم الحرام کے پہلے عشرہ میں پولیس، رینجرز سمیت سول اداروں کی کوششوں اور خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button