مشرق وسطی

نجران میں سعودی اتحاد کے خلاف یمنی فوج کی کارروائی

شیعہ نیوز : یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جارح سعودی اتحاد کے جرائم کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے نجران علاقے میں فوجی کارروائی کر کے جارحین کو حیران کر دیا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جمعرات کو نجران میں ایک کارروائی میں جارح سعودی اتحاد کی کئی بکتربند گاڑیاں تباہ اور دشمن کے متعدد فوجیوں کو ہلاک کردیا ۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سرحدی علاقے صحرائے بقاع میں جارحین کے فوجی اڈوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں جارح سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ یمنی جوان ، نجران سے ملحقہ علاقے الربعہ میں سعودی جارحین کی دراندازی روکنے میں بھی کامیاب رہے۔

درایں اثنا متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل کے جنگجوؤں نے جزیرہ سقطری میں مظاہرہ کرنے والوں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سقطری علاقے میں متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی موجودگی کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے بعد عبوری کونسل سے وابستہ جنگجوؤں نے مقامی رہنماؤں سمیت مظاہرین کی بڑی تعداد کو گرفتار کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ صوبہ سقطری کے قلنسیہ نامی علاقے کے عوام نے پیر کو احتجاجی مظاہرے کئے تھے اور متحدہ عرب امارات کے طرفدار فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا ۔ یمنی مظاہرین نے صوبے میں متحدہ عرب امارات کی موجودگی کے خلاف پرزور نعرے بازی کی۔

دوسری جانب جنوبی یمن میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل کے نام سے موسوم گروہ کے جنگجوؤں نے سعودی حمایت یافتہ یمن کی مستعفی منصورہادی حکومت کے جنگجوؤں پر شدید حملے کئے۔

قابل ذکر ہے کہ جنوبی عبوری کونسل نے اپریل کے آخری دنوں میں عدن اور جنوبی یمن کے دیگر صوبوں میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے ان صوبوں کی خود مختاری کا اعلان کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button