ملعون آصف جلالی کی درخواست ضمانت سیشن کورٹ سے بھی خارج
شیعہ نیوز : دختر رسول اکرم ؐ خاتون جنت حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کے مرتکب تحریک لبیک کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی ملعون کی درخواست ضمانت سیشن کورٹ نے بھی خارج کر دی۔
تحریک لبیک کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی سیدہ کائنات فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی اور توہین مذہب کے الزام میں کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید ہے۔
ملعون جلالی کیخلاف لاہور کے تھانہ سمن آباد میں مولانا امتیاز کاظمی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے۔ اس سے قبل اشرف آصف جلالی ملعون نے ماڈل ٹاون کچہری میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ ماڈل ٹاون کچہری میں وکلاء کی بحث کے بعد عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔
ماڈل ٹاون کچہری سے درخواست مسترد ہونے پر اشرف جلالی ملعون کے وکلاء نے سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سیشن عدالت نے آصف جلالی کی درخواست پر آج سماعت کی۔ سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء نے بحث کی۔ جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اشرف جلالی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔
اشرف جلالی کے وکلاء کا کہنا تھا کہ وہ اب لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔ مدعی کے وکیل سید علمدار بخاری کا کہنا ہے کہ ہم ہائیکورٹ میں بھی اس کا مقابلہ کریں گے اور گستاخ سیدہؑ کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔