پنڈی گھیب میں تکفیریوں کے ہاتھوں شبیہ علم حضرت عباس ؑ نذرآتش
شیعہ نیوز : ملہوالی تحصیل پنڈی گھیب اٹک میں گزشتہ شب 8 بجے کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نےپٹرول چھڑک کے امام بارگاہ میں نصب شبیہ علم حضرت عباس علمدارؑ کو آگ لگا دی۔ تکفیری کپڑے سے چہرےکو ڈھانپےہوئےتھے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ان کی پہچان نہیں ہو رہی ۔
تفصیلات کے مطابق جس جگہ یہ واقعہ رونما ہوا یہ امام بارگاہ کے نام سے رجسٹرڈ نہیں بلکہ بیٹھک سیدکرم حسین شاہ کے نام سے مشہور ہے اور اس محلہ میں فقط یہی ایک حویلی سید کرم حسین ہے شیعہ کی اور باقی محلہ اہلسنت کا ہے اور ساتھ ہی سید کرم حسین مرحوم کے فرزند سید مجاہد حسین شاہ سکونت پزیر ہیں جوکہ جلوس ہائے عزاء کےلائسنس دار ہیں ۔
واضح رہے کہ رہےیہ علاقہ سربراہ شیعہ علماءکونسل علامہ سید ساجد علی نقوی کا آبائی گاؤں ہے، علامہ ساجد علی نقوی کی 40سالہ سیاسی واجتماعی جدوجہداتحاد بین المسلمین سے عبارت ہے، افسوس تکفیری دہشت گردوں نے اس علاقے کو بھی اپنی نفرت کی آگ سے نہیں بخشا۔
ذرائع کے مطابق اسی امام بارگاہ میں 2000 میں 6 محرم کی رات کو تکفیریوں نے بم حملہ و فائرنگ بھی کی تھی جس سے 18 مومنین شہیدہوئےتھےیہ جگہ حویلی کرم حسین شاہ ۔ معاویہ مسجد کی بیک پہ واقع ہے ۔
وطن عزیز میں سعودی عرب اور بھارت کی ایماءپر فرقہ واریت کوہوادینے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، مسلسل ملک بھرمیں شیعہ مخالف اجتماعات اور میں کافر کافر شیعہ کافر کے نعرے سر عام لگائے جارہے ہیں لیکن ریاستی ادارے نامعلوم وجوہات کی بناء پر تماش بین کا کردار اداکررہے ہیں۔