مشرق وسطی
اسرائیلی فوجیوں نے گھروں سے دو فلسطینی اغوا کر لیے
شیعہ نیوز : قابض اسرائیلی فوج نے (جمعرات کے روز) صبح کے وقت مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں دھاوا بولا اور دو فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں سے اغوا کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے شمال میں الجلزون پناہ گزین کیمپ میں واقع اپنے گھر سے مصطفی الرمحی نامی نوجوان کو اغوا کرلیا۔
قابض صیہونی فوجیوں نے صبح سویرے رام اللہ کے قصبہ کفر مالک اور سلواد اور قلقیلیہ کے قصبہ کفر قدوم پر بھی حملہ کیا ۔مبینہ طور پر کفر مالک میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے دو جوان زخمی ہوگئے تھے۔
الخلیل میں اسرائیلی قابض فوج نے بیت عمار قصبے میں ایک گھر میں توڑ پھوڑ کی اور ایک نوجوان کو اغوا کرلیا جس کی شناخت عبداللہ ابو ماریہ کے نام سے ہوئی ہے۔