
دو ریاستی حل کے بغیر پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا،
شیعہ نیوز : اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امن اور دو ریاستی حل کے بغیر پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا اور یہ دو ٹوک پیغام ہے۔
عالمی کانفرنس برائے امن سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں پالیسی واضح کردی ہے۔
سینیٹر مشاہد حسین سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے بجائے اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطینیوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔
روٹری کلب کے زیر اہتمام کانفرنس میں بھارتی سیاست دان مانی شنکر جبکہ پاکستان سے سینیٹر مشاہد حسین سید اور سینیٹر جاوید جبار نے پاک بھارت تعلقات پر روشنی ڈالی۔
تمام تر اختلافات کے باوجود شرکاء نے دونوں ممالک کے مابین بلاتعطل مذاکرات پر زور دیا۔
عالمی کانفرنس میں بذریعہ انٹرنیٹ دنیا بھر سے سینکڑوں پیس ایکٹویسٹ، محقق، صحافیوں اور ادیبوں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ امریکہ کے دباؤ میں آ کرعرب امارات اوربحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کئے جس کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔