دنیا

عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل سے جواب طلب کرے، ہیومن رائٹس

شیعہ نیوز : انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یورپ-بحیرۂ روم ہیومن رائٹس مانیٹر نے غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطین کے اندر ہونے والی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کی ہے۔

یورپ-بحیرۂ روم ہیومن رائٹس مانیٹر نے اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے کھلے جرائم پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

عرب ای مجلے رأی الیوم کے مطابق یورپ-بحیرۂ روم ہیومن رائٹس مانیٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی یہ اقدامات ایک ایسے وقت میں اٹھائے جا رہے ہیں جب عالمی سطح پر ’’انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سزا سے فرار کی اس سیاست‘‘ کو لگام ڈالنے کے لئے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا جا رہا۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے اپنے بیان میں زور دیتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا مسلسل 45واں مشترکہ بیان جاری ہو چکا ہے جس میں فلسطینی سرزمین پر انسانی حقوق کی تنظیموں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کے جرائم کی جانب بطور نمونہ اشارہ کیا گیا ہے۔

یورپ-بحیرۂ روم ہیومن رائٹس مانیٹر کے اس بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ اس تنطیم کے چیئرمین ’’رامی عبدہ‘‘ سمیت متعدد کارکنوں کو غاصب صیہونی حکومت کے امتیازی سلوک کا سامنا ہے جس کے باعث انہیں کام کرنے اور آنے جانے میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں۔

اس تنظیم نے اپنے بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اعتراض کی آواز کو دبا دینے پر مبنی منظم صیہونی سیاست کا مقابلہ کرتے ہوئے فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں کی کھل کر حمایت کرے اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر غاصب صیہونی حکومت اسرائیل سے جواب طلب کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button