دنیا

امریکہ کی دو جامعات کے طلباء کا صیہونی ریاست کے بائیکاٹ کا مطالبہ

شیعہ نیوز : امریکہ کی دو بڑی جامعات کے طلباء کی اکثریت نے صیہونی ریاست کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکہ کی ’’اورپانا شامپین‘‘UIUC اور نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی کے طلباء کی کونسلوں‌ نے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی ریاست میں سرمایہ کاری واپس لی جائے۔

الینوی یونیورسٹی کے طلباء نے اسرائیل میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کو صیہونی ریاست میں سرمایہ کاری واپس لیں کیونکہ اسرائیل میں سرمایہ کاری اسرائیلی فوج کی مدد اور بے گناہ فلسطینیوں کو جیلوں میں ڈالنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ کی دو جامعات کی طرف سے اسرائیل میں سرمایہ کاری واپس لینے کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے۔

دوسری طرف امریکی حکومت اسرائیل کے بائیکاٹ کرنے والی عالمی تحریک’’BDS‘‘ کے خلاف انتقامی حربوں اور تنظیم کے خلاف سخت قوانین وضع کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ اس وقت امریکہ میں اسرائیل نواز لابی پوری طاقت کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button