پاکستانی شیعہ خبریں

ملتان، شہدائے کوئٹہ کے ورثاء کا شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور

istaqbalشہدائے کوئٹہ کے ورثاء کا مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام سورج میانی میں شاندار استقبال کیا گیا۔ بعدازاں اُن کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ ورثاء کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے شہید وقار حسین کی والدہ نے کہا کہ اُن کے بیٹوں اور بھائیوں کو کس جرم میں شہید کیا گیا ہے؟ کیا پاکستان میں شیعہ ہونا جرم ہے؟ اگر قاتلان یہ سمجھتے ہیں کہ ان حرکتوں سے عزاداری سیدالشہداء کو ختم کیا جاسکتا ہے تو یہ اُن کی بھول ہے، ہم کربلا کے وارث ہیں اور خون دے کر عزاداری امام حسین (ع) کی بقاء میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
شہید واجد حسین کے والد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات قریب ہیں، خدارا ان ظالموں کا ساتھ نہ دینا، اگر ان ظالموں کا ساتھ دو گے کل تمہاری گودیں بھی سلامت نہیں رہیں گی۔ ورثاء نے مجلس وحدت مسلمین اور علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ محمد امین شہیدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اس جماعت اور اس کے عظیم رہنمائوں نے ہماری رہنمائی کی، وہ یقیناً خدا کے عظیم لوگ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button