مشرق وسطی

کویت کے نئے امیر کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

شیعہ نیوز : فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ سے ملاقات میں نواف الاحمد الجابر الصباح نے کہا کہ ان کا ملک فلسطین اور فلسطینی قوم کی حمایت جاری رکھے گا۔

اس سے قبل فلسطینی کابینہ نے اپنے ایک بیان میں کویت کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری سے انکار اور فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا تھا۔

کویت نے پچھلے چند روز کے دوران بارہا اس بات کا اعلان کیا ہے کہ فلسطینی کاز کے حوالے سے اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button