گرہ بلوچ ٹانک: چہلم حضرت امام حسینؑ مذہبی جوش و جذبے ساتھ منایا
شیعہ نیوز: دنیا بھر کی طرح ضلع ٹانک میں بھی چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام اپنے مذہبی جوش و جذبے اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔
عزاداری کا مرکزی جلوس گرہ بلوچ سے ہمیشہ کی طرح برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر قبرستان پیر فیروز شاہ پہنچا۔
جلوس میں عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پیر فیروز شاہ قبرستان میں پہلے عزاداروں نے ماتم کے ذریعے امام عالی مقام کے حضور ہدیہ عقیدت پیش کیا اور اس کے بعد مجلس عزاء کا سلسلہ شروع ہوا، جو کہ گھنٹوں جاری رہا۔
بعد ازاں یہ جلوس امام بارگاہ حضرت عباس علیہ السلام میں اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے راستوں میں سبیلوں اور لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔
اس موقع پر سکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے تھے، پولیس اور دیگر فورسز کو جلوس کے راستوں پر تعینات کیا گیا تھا جبکہ اونچی چھتوں پہ سنائپرز تعینات تھے۔ سکیورٹی و انتظامی افسران جلوس کے ساتھ موجود رہے۔