پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ عباس ٹاؤن! مجلس وحدت مسلمین کے تحت قائم المہدی ریلیف دن رات متاثرین عباس ٹاؤن کی خدمت کے لئے کوشاں

mwm flagسانحہ عباس ٹاؤن کراچی میں متاثرہ خاندانوں کی کفالت کے لئے روز اول سے مجلس وحدت مسلمین کی زیر نگرانی قائم کیا جانے والا المہدی ریلیف کیمپ دن رات سانحہ عباس ٹاؤن میں متاثر ہونے والے افراد کی کفالت اور مدد کے لئے کوشاں ہیں۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کی زیر نگرانی قائم کیا جانے والا المہدی ریلیف سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین بشمول شہداء، زخمیوں سمیت جن افراد کے گھر تباہ ہوئے ہیں ان کی بھرپور کفالت اور مدد میں مصروف عمل ہے۔
المہدی ریلیف کے مرکزی کو آرڈینیٹر نوازش رضا اور صابر کربلائی نے شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ المہدی ریلیف جو کہ سانحہ عباس ٹاؤن کے فوراً بعد اسلئے قائم کیا گیا تھا کہ سانحہ عباس ٹاؤن میں متاثرہ افراد کی فی الفور مدد اور تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کاکہنا تھا کہ المہدی ریلیف کے زیر اہتمام روز اول سے ہی 100سے زائد متاثرہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا عمل تا حال جاری ہے اور اس حوالے سے المہدی ریلیف کی جانب سے سانحہ عباس ٹاؤن کے تمام متاثرین بشمول شیعہ،سنی،عیسائی اور ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو بھرپور مدد فراہم کی جا رہی ہے ۔
المہدی ریلیف کی ذمہ داروں کا کہنا تھا کہ المہدی ریلیف کی جانب سے شہدائے عباس ٹاؤن سمیت زخمیوں کے گھروں میں خواتین کی خصوصی ٹیمیں گھر گھر جا کر ان کے مسائل کو جاننے کے بعد فوری بنیادوں پر حل کر رہی ہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ المہدی ریلیف کیمپ المحسن ہال امام بارگاہ میں روازانہ کی بنیادوں پر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اور اس وقت تک یہ امدادی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی جب تک تمام متاثرین مطمئن نہیں ہو جاتے۔
نوازش رضا کامزید کہنا تھا کہ المہدی ریلیف کی جانب سے اب تک 40سے زائد گھرانوں کو کرایہ کے مکانات میں منتقل کیا جا چکا ہے جن کو چھ ماہ اور ایک سال کے کرایہ جات اور کچھ کو مکانات کرایہ پر لینے کے لئے ایڈوانس کے لئے رقوم فراہم کی گئی ہیں۔
سانحہ عباس ٹاؤن میں زخمی ہونے والے افراد کے لئے المہدی ریلیف اور آئی ایم آئی مشترکہ طور پر سر گرم عمل ہیں اور ایسے تمام زخمی جو اسپتالوں سے خارج کر دئیے گئے ہیں اور ان کو علاج معالجہ کی ضرورت ہے ان کا مفت علاج کیا جا رہاہے اورشدید زخمی ہونے والے خاندانوں کی ماہانہ بنیادوں پر کفالت کی جا رہی ہے اور یہ کفالت کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک زخمی افراد صحت یاب نہیں ہو جاتے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سانحہ عباس ٹاؤن میں جن افراد کے کاروبار متاثر ہوئے تھے ان میں سے اکثر کے کاروبار کو از سر نو شروع کروانے کے لئے اقدامات بھی کئے گئے ہیں ۔
المہدی ریلیف کے ذمہ داروں نے شیعت نیوز کو بتایا کہ سانحہ عباس ٹاؤن کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے شہدائے عباس ٹاؤن اور زخمیوں کے لئے امدادی رقوم بالترتیب پندرہ لاکھ اور دس لاکھ کا اعلان کیا گیا تھا اس حوالے سے المہدی ریلیف کے ذمہ داروں نواز ش رضا،صابر کربلائی،اصغر زیدی ، اور حکومت کی جانب سے سابقہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا امدادی کمیٹی میں شامل تھیں اور المہدی ریلف کی انتھک کوششوں کے باعث اب تک ایک سو پندرہ زخمیوں اور چوالیس شہداء کے ورثاء کو امدادی چیک تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔واضح رہے کہ مزید 9شہدائے عباس ٹاؤن کے امدادی چیک کے حوالے سے قانونی دستاویزات جمع کروا دی گئی ہیں اور امدادی رقوم کے چیک بہت جلد شہداء کے ورثاء کو منتقل کر دئیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر کوئی بھی سانحہ عباس ٹاؤن سے متاثرہ افراد ہیں اور ان کو ریلیف نہیں ملا ہے تو وہ المحسن ہال امام بارگاہ میں شام پانچ بجے سے رات نو بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں یا ان موبائل نمبر ز پر رابطہ کریں۔0333-3708965/0321-9240110

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button