5شیعہ زائرین کا لشکر جھنگوی کے ہاتھوں بلوچستان میں اغواکا انکشاف
شیعہ نیوز: پاکستان کو امریکی وسعودی ایماء پر فرقہ وارانہ منافرت کی بھینٹ چڑھانے کی سازش تاحال جاری، بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پانچ زائرین کے کالعدم وہابی دہشت گرد جماعت کالعدم لشکرجھنگوی کے ہاتھوں اغواء کا انکشاف ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مغوی زائرین سرحد عبور کرکے ایران سے واپس آرہے تھے۔ واقعہ مین سٹی سے صرف تین کلومیٹر دور عیسئی میں پیش آیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکمہ داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس اور کمشنر مکران ڈویژن سے واقعے کی رپورٹ فوری طلب کرلی ہے اور مغوی زائرین کی فوری باحفاظت بازیابی کے احکامات جاری کیئے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔
ذرائع کے مطابق زائرین جب گاڑی میں پنجگور کے علاقے عیسیٰ پہنچے تو ڈبل کیبن میں سوارکالعدم لشکرجھنگوی کے مبینہ مسلح افراد نے ان کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ چیک کرنے کے بعد 5 مردوں حبیب، حسین، سکندر، احمد رضا اور مہدی رضا کو اغواء کر کے نامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے۔
جبکہ دو خواتین شہناز بیگم اور مسکان بی بی کو چھوڑ دیا۔ خواتین کو ضابطے کی کارروائی کے بعد مقامی انتظامیہ کی نگرانی میں ٹیکسی ڈرائیور کے حوالے کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق تمام مغوی زائرین کا تعلق کراچی کے علاقے ماڈل کالونی ملیر سے ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی ان علاقوں سےکالعدم وہابی دہشت گرد اور بلوچ مسلح تنظیمیں مزدوروں و دیگر کو اغواء کرچکی ہیں جبکہ زائرین کو بھی خودکش حملوں اور فائرنگ کرکے شہید کیا جاتا رہاہے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مذہبی تعصب کا نتیجہ ہے ،گزشتہ روز کراچی میں مولانا عادل خان کی شہادت کے بعد سے فرقہ واریت کو ایک بار پھر سے ہوا ملی ہے۔