مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ہمیں امریکی پابندیوں کی پرواہ نہیں، جنرل امیر حاتمی

شیعہ نیوز: ایران کے وزیر دفاع نے ایران کے اسلامی نظام کو کمزور کرنے کیلئے امریکہ کی اقتصادی پابندیوں اور خباثت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم، اس طرح کی دشمنیوں کو ہرگز فراموش نہیں کرے گی۔

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے وزرات دفاع اور وزارت برائے مواصلات اور شہری ترقی کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ایران کو کمروز کرنے کیلئے کوشش کرنے والے خبیث دشمن کے خلاف ہماری حکمت عملی خودکفیل ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سی قوموں کو ادویات، سائنس و ٹیکنالوجی اور وسائل تک آسانی سے رسائی حاصل ہے جبکہ آج ایرانی قوم پابندیوں کو تحمل کر رہی ہے اور ایسی صورتحال میں دشمنوں نے ہماری قوم کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کی پوری کوشش کی ہے۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ دشمن کو سمجھ لینا ہوگا کہ اگر وہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کیلئے ایسے اقدامات کر رہے ہیں تو اس سے ان کو کچھ حاصل ہونے والا نہی ہے۔

وزیر دفاع ایران نے ملک کے خلاف معاشی دہشت گردی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے پچھلے دنوں پھر سے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردیں جن کی ہم پروا نہیں کرتے اور یہ پابندیاں ہمارے ملک کی برآمدات کو روکنے کیلئے لگائی گئیں کیونکہ وہ ہماری برآمدات سے خوفزدہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button