مشرق وسطی

امریکی دباؤ کا فائدہ نہیں، حشد الشعبی عراق کا اہم عنصر ہے

شیعہ نیوز: عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے سربراہ نے کہا ہے کہ یہ ادارہ ملت عراق اور عراق کی ارضی سالمیت کی بدستور حفاظت کرتا رہے گا۔

حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے واضح کیا کہ عوامی رضاکار فورس تمام تر مشکلات میں ہمیشہ عراقی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور آئندہ بھی وہ اسی طرح عراقی عوام کی حمایت اور ملک کی حفاظت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

فالح الفیاض کا کہنا تھا کہ اس سال اربعین حسینی کے پروگراموں نے حشد الشعبی اور ملت عراق کے درمیان ہماہنگی و یکجہتی میں مزید اضافہ کر دیا۔

عراقی رضاکار فورس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حشد الشعبی فورس عراق کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے تحفظ کا ایک اہم عنصر ہے اور مستقبل میں بھی بدستور اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے تیرہ جون دو ہزار چودہ کو حشد الشعبی کی تشکیل کا فرمان جاری کیا تھا۔

حشد الشعبی نے عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کو شکست سے دوچار کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے اور اس وقت بھی وہ عراقی فورسز کے شانہ بشانہ داعش کی باقیات کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button