پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

خیرپور، ہزاروں عزادار گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے

شیعہ نیوز: خیرپور، چہلم امام حسینؑ کے جلوسوں میں شرکت پر ایف آئی آر، ہزاروں عزادار گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع خیرپور کے علاقے کنب میں چہلم شہدائے کربلا کے جلوس میں شرکت کرنے پر ہزاروں عزاداروں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرلیے گئے۔

جھوٹی ایف آرز کے خلاف آج خیرپور ضلع کے ١١ مقامات پر اجتماعی گرفتاریوں کے لیے ہزاروں مومنین سڑکوں پر نکل آئے۔ اس موقع پر کنب میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہم جیلوں سے نہیں ڈرتے سلام ان عزاداروں پر جو مولا سید سجاد ؑکی سنت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اگر دین خدا کو ضرورت ہے تو عصر حاضر کے حسینی اور کربلائی حاضر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرامن عزاداروں پر ایف آئی آرز کا اندراج ملت جعفریہ کی مذہبی آزادی پر حملہ ہے۔ بابا گرونانک اور ہولی کی تقریب میں تعاون کرنے والے حکمران نواسہ رسول ص کے غم میں رکاوٹيں ڈال رہے ہیں۔ سندھ اور پنجاب میں سینکڑوں مقدمات کا اندراج ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازش ہے۔

اس موقع پر احتجاجی جلسے سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنما علامہ محمد نقی حیدری ضلعی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم خیرپور علامہ صفدر علی ملاح رئیس نٹار علی چانڈیو رابطہ کونسل کے صدر سید جعفر شاہ نے خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button