پاکستانی شیعہ خبریں

مجلس وحدت مسلمین قوم کو سیاسی شعور دینے میں کامیاب ہوگئی ہے، ناصر عباس شیرازی

logo mwmمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان میں ہر مظلوم کو سہارا دے گی اور ہر ظالم کا قلع قمع کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام منعقدہ سیاسی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ایسے نظام کی جدوجہد کرے گی کہ جس میں ہر مظلوم کا ساتھ دینا اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہر سیاسی جماعت کی مجبوری بن جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قوم کو سیاسی شعور دینے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان میں پہلی بار ایک بلائند کو ٹکٹ دی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پلیٹ فارم سے اہلسنت برادران کو بھی ٹکٹ دی ہے۔ ہم پاکستان میں صرف تشیع کے حقوق کا خیال نہیں رکھیں گے بلکہ حقیقی اہلسنت کو بھی جو زیرعتاب ہیں، ان دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد کرائیں گے۔ اس موقع پر اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے اُمیدوار کا اعلان کرتے ہوئے شرکاء سے عہد لیا کہ رانا فدا حسین ایڈووکیٹ کو کامیاب کرائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button