مشرق وسطی

شامی افواج کا ترکی کی فوج کا محاصرہ، بڑی چوکیاں خالی

شیعہ نیوز: خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کی فوج نے شامی فوج کی جانب سے محاصرے میں آنے کے بعد اپنی سب سے بڑی چوکی چھوڑنے کی خبر دی ہے۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج نے حماہ صوبے کے شہر مورک میں شامی فوج کی جانب سے محاصرے میں آنے کے بعد اپنے سب سے بڑی چوکی کو چھوڑنے اور اپنے تمام فوجی ساز و سامان کو سمیٹنے اور برجوں کو خراب کرنے کی کارروائی شروع کی ہے۔

ترکی کی فوج نے محاصرے میں آنے کے بعد ان چوکیوں کو چھوڑنے اور صوبہ ادلب کے قریبی علاقے جبل الزاویہ کی جانب جانے کا فیصلہ کیا۔

شام کی انسانی حقوق کی کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج اس علاقے میں تقریبا 28 مہینے سے تعینات تھی۔

ترکی کی فوج پی کے کے کا مقابلہ کرنے کے بہانے شمالی شام کے کئی علاقوں پر قابض ہو چکی ہے۔

شام کا شمالی صوبہ حلب ترکی اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے زیر کنٹرول ہے۔

ترکی کی فوج نے گزشتہ 3 برسوں کے دوران بارہا شام کی سرزمین پر جارحیت کی اور اس وقت وہ شام میں سرگرم بعض دہشت گرد گروہوں کا اصل حامی شمار ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button