مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمن: انصاراللہ کے ہاتھوں داعش و القاعدہ کے 72 جنگجو گرفتار

شیعہ نیوز: یمنی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق یمن کی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز انصاراللہ نے گذشتہ چند ماہ کے دوران جارح سعودی فوجی اتحاد اور اس کی حلیف عالمی دہشت گرد جماعت ’’القاعدہ‘‘ کے ساتھ تعلق رکھنے والے دہشت گردوں سمیت 72 جنگجو گرفتار کر لئے ہیں۔

عرب نیوز چینل المسیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یمنی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالخالق العجری نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے گذشتہ 1 ہفتے کے دوران (صوبہ البیضاء کے) القرشیہ نامی علاقے میں داعش و القاعدہ کی جانب سے نصب کئے گئے 32 بم ناکارہ بنائے ہیں۔

عبدالخالق العجری نے کہا کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز انصاراللہ نے گذشتہ ہفتے کی اپنی پیشقدمی کے دوران جارح سعودی اتحاد کے 63 فوجی اور سعودی اتحاد کی حلیف عالمی دہشت گرد تنظیم ’’القاعدہ‘‘ کے 9 دہشت گرد بھی گرفتار کئے ہیں۔

دوسری طرف یمنی وزارت خارجہ نے صوبہ البیضاء میں عالمی دہشت گرد تنظیموں داعش و القاعدہ کے خلاف ملکی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کو حاصل ہونے والی حالیہ کامیابیوں کے بعد جارح سعودی اتحاد اور عالمی دہشت گرد تنظیموں کے درمیان موجود گہرے روابط کے شواہد پر مشتمل الگ الگ خطوط بھی اقوام متحدہ و سلامتی کونسل کو ارسال کئے ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بھی یمن کی جانب سے بارہا اعلان کیا جاتا رہا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد یمن کے خلاف اپنی جارحیت کے سلسلے میں عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے بھی کھل کر مدد لے رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button