مشرق وسطی

مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیوں نے سرخ لائن کو عبور کر لیا

شیعہ نیوز: مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اوقاف انتظامیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ، شیخ نجیح بکیرات نے متنبہ کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیوں نے سرخ لائن کو عبور کرلیا ہے۔

اخباری بیان میں  شیخ بکیرت نے قابض اسرائیلی ریاست پر یہ الزام عائد کیا کہ مسجد اقصیٰ میں اوقاف کے عہدے داروں اور ملازمین کو اسلامی مقدس مقام سے برطرف کرنے اور ان کے خلاف مقدمات چلانے کے ذریعہ مسجد اقصیٰ میں انتظامی خلا پیدا کرنے پر کام جاری ہے۔

اوقاف کے اہلکار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست مسجد اقصیٰ میں کسی بھی فلسطینی کی موجودگی نہیں چاہتی  اور وہ نمازیوں اور ملازمین کو برطرف کر کے  اور اس کے فلسطینی اور اسلامی تشخص کو نشانہ بنانے پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید متنبہ کیا ،’’ہمیں قابض صیہونی ریاست سے ایک انتہائی خطرناک حملے کا سامنا ہے جو مقبوضہ بیت المقدس میں کسی بھی چیز کا احترام نہیں کرتی ہے۔‘‘

گذشتہ بدھ کے روز ، اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں اسلامی تعلیم ، تبلیغ اور رہنمائی کے ڈائریکٹوریٹ سے شیخ بکیرات کو حراست میں لینے اور اس کے کام کے مقام پر چھاپہ مار کے بعد مسجد اقصیٰ سے ایک ہفتہ کے لئے پابندی عائد کردی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button