مشرق وسطی

فلسطینیوں کے مزید مکانات مسمار کر دئے

شیعہ نیوز:صیہونی دہشتگردوں نے فلسطینیوں پر ظلم وستم ڈھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے غرب اردن میں فلسطینیوں کے مزید 11 مکانات مسمار کر د‏ئے۔

غرب اردن کے شمالی علاقے میں بستیاں تعمیر کرنے والے ادارے کے ڈائریکٹر معتز بشارات نے کہا کہ اسرائیل کے دہشتگردوں نے اس بار طوباس شہر کے حمصہ علاقے میں داخل ہو کرغیر قانونی طور پر گھر بنانے کے بہانے فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کر دیا۔

معتز بشارات کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں تقریبا فلسطینیوں کے 23 گھرانے کے افراد کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔

فلسطینیوں کے احتجاج اور بین الاقوامی تنقید کے باوجود فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونیوں کی جاری بربریت اور فلسطینیوں پر عرصۂ حیات تنگ کرنے کے واقعات میں اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button