پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوہاٹ،شیعہ علماءواکابرین کی وفاقی وزیر شہریار آفریدی سے ملاقات

شیعہ نیوز: کوہاٹ میں صوفیائے کرام اوربزرگان دین کے مزارات کی بلاجواز بندش اور زائرین پر پابندیوں کے خلاف ایک ماہ سے جاری احتجاجی دھرنے کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر مملکت شہریار خان آفریدی کی شیعہ علمائے کرام اور اکابرین سے اہم ملاقات ، مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی۔

تفصیلات کے مطابق میر سید انور شاہ کے مزار کو کھلوانے اور اس حوالے سے گذشتہ ماہ سے کوہاٹ کے علاقہ کچہ پکہ میں جاری احتجاجی دھرنے کے حوالے سے شیعہ علمائے کرام و سیاسی شخصیات نے وفاقی وزیر مملکت شہریار خان آفریدی سے پاراچنار سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری، ایم پی اے سید اقبال میاں، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی، وحدت کونسل کے رہنماء علامہ سید عبدالحسین الحسینی، نسیم عباس، ظہیر عباس اور کٹو خان نے ملاقات کی۔

اس موقع پر تفصیلی طور پر متعلقہ امور زیر بحث آئے اور مشاورت کی گئی۔ شہریار آفریدی نے شیعہ علمائے کرام اور اکابرین کو مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ میں متعلقہ حکام سے اس معاملے پر فوری رابطہ کرکے شکایت کے ازالے کی کوشش کروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button