دنیا

امریکی صدارتی الیکشن کے دوران کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ

شیعہ نیوز:امریکا میں صدارتی الیکشن میں ووٹنگ کا گنتی کا عمل جاری ہے تاہم پولنگ والے دن اور اس سے قبل انتخابی مہم کے دوران لوگوں کے اجتماع اور آزادنہ میل جول کے باعث کورونا کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 23 ہزار اور 85 نئے کیسز سامنے آئے ہیں 123,085 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو یومیہ بنیاد پر کورونا کیسز کا ایک ریکارڈ ہے۔

امریکا کورونا کیسز کی مجموعی تعداد اور ہلاکتوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں مجموعی طور پر 96 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 2 لاکھ 34 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
امریکا میں کورونا کی اتنے بڑے پیمانے پر تباہی کے باوجود صدارتی الیکشن میں کورونا احتیاطوں کو بالائے طاق رکھا گیا اور انتخابی مہم میں جلسے جلوس منعقد کیے گئے جس کے باعث کورونا کیسز میں اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے متاثرين کی تعداد 4 کروڑ 73 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ سے زائد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button