دنیا
مستقبل میں عالمی جنگوں کا خطرہ موجود ہے، برطانوی جنرل
شیعہ نیوز:برطانوی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل نِک کارٹر نے کہا ہے کہ مستقبل میں عالمی جنگوں کا خطرہ موجود ہے۔ چھوٹے چھوٹے تنازعات بڑی جنگوں کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔جنرل نِک کارٹر کا کہنا تھا کہ ہم ایسے دور میں رہ رہے ہیں جہاں پوری دنیا غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے۔ گزشتہ صدی میں دونوں عالمی جنگیں چھوٹے چھوٹے تنازعات سے شروع ہوئیں۔ برطانوی جنرل نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ تنازعات کسی بھی وقت بڑی جنگ میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ برطانوی فوج کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے بڑے بجٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سالوں کا دفاعی بجٹ یکمشت حاصل کرنے کے لیے حکومت سے بات چیت ہو رہی ہے۔ 2030ء تک برطانیہ کی فوج میں 90 ہزار اہلکار اور 30 ہزار روبوٹ ہوں گے