اہم پاکستانی خبریں
مودی حکومت کو کشمیریوں کی چھینی ہوئی ہر چیزکو واپس کرنا ہوگا، محبوبہ مفتی
شیعہ نیوز: مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی بھارتی سرکار پر پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کو کشمیریوں سے چھینی گئی ہر چیز کو واپس کرنا ہوگا۔
محبوبہ مفتی نے سری نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 5 اگست کے بعد وادی پر چھائی سیاہی نے جموں کو بھی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ حکومت اپنے خلاف بولنے والوں کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کے ناجائز ہتھکنڈوں کے باعث کشمیری نوجوان ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوئے۔
محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ مودی حکومت واجپائی کی خارجہ پالیسیوں سے سیکھے اور پاکستان سے اپنے تعلقات کو معمول پر لائے۔
انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان زیادہ سے زیادہ سرحدی راستے بنائے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔