ابوظہبی،اور اسرائیلی شام میں دہشت گردوں کی منتقلی کے مشن پر
شیعہ نیوز۔شام کے جنوبی علاقوں میں دہشت گرد عناصر کی منتقلی کے لئے ابوظہبی اور تل ابیب کے درمیان تعاون جاری ہے۔
سیکورٹی امور سے مربوط بعض ذرائع نے خبر دی ہے کہ متحدہ عرب امارات کا ایک وفد تل ابیب پہنچا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے انٹیلیجنس حکام پر مشتمل اس وفد کے دورہ تل ابیب کا مقصد شام کے جنوبی علاقوں میں دہشت گردوں کو منتقل کئے جانے کے معاملات کا جائزہ لینا بتایا گیا ہے۔
مذکورہ ذرائع کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات ” شامی مخالفین” کے نام سے ایک مسلح گروہ تشکیل دینے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی اس طرح کی کوششوں کا بنیادی مقصد شام کے صوبوں درعا، القنیطرہ اور السویدا میں ایران کے نفوذ کو روکنا اور ترکی کے اثرات کو کم کرنا بتایا جاتا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے رواں سال کے 15 ستمبر کو صہیونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول لانے کے لئے ایک سمجھوتے دستخط کئے ہیں کہ جس کی فلسطینی تنظیموں کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی ہے۔
فلسطینی تنظیموں نے متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کو فلسطینی کاز سے غداری قرار دیا ہے