دنیا

کرپشن الزامات کے بعد نیتن یاھو پر استعفے کے لیے مظاہرے جاری

شیعت نیوز : اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو پر کرپشن کیسزمیں‌ فرد جرم عائد ہونے کے بعد اسرائیلی سیاست دانوں  اور عوامی حلقوں کی طرف سے نیتن یاھو سے استعفیٰ دینے کے لیے دبائو بڑھ گیا کیا۔ گذشتہ روز اسرائیلی ریاست میں نیتن یاھو کے استعفے کے لیے بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے نیتن یاھوسے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد نیتن یاھو کے لیے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے چمٹے رہنے کاکوئی جواز نہیں رہا ہے۔ انہیں ہرصورت میں عہدہ چھوڑنا ہوگا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی سیاسی جماعتوں  نے نیتن یاھو کے خلاف سیاسی اتحاد تشکیل دیا ہے۔

اسرائیلی پراسیکیورٹر جنرل افیخائی منڈلبلیٹ نے جمعرات کے روز وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر تین کرپشن کیسز میں فرد جرم عائد کی تھی۔ فرد جرم عائد ہونے لے بعد نیتن یاھو پر استعفے کے لیے دبائو بڑھ گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی پارٹی کرپشن کیسز کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے۔

گذشتہ روز القدس میں ہونے والے ایک مظاہرے میں ہزاروں افراد نیتن یاھو کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کیا تھا جہاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button