
امریکہ کے انتخاباتی سسٹم میں گڑبڑی واضح ہے، ولادیمیر پوتین
شیعہ نیوز : روس کے صدر ولادیمیر پوتین کا کہنا ہے کہ امریکی انتخابات میں کچھ سسٹم میں گڑبڑی واضح ہے۔
رپورٹ کے مطابق، روسی صدر نے کہا کہ امریکی عوام اور حکام کو ان کی تبدیلی کے بارے میں فیصلہ کرنا چاہئے۔
روس کے صدر نے راشیا-1 چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ امریکہ کے انتخاباتی سسٹم میں کچھ مسائل ہیں لیکن قدیمی روایت کو تبدیل کرنے کی ذمہ داری واشنگٹن کی ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق روسی صدر نے کہا کہ پوری طرح مشاہدہ کیا جا سکتا ہے، یہ پوری دنیا کے لئے واضح ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ امریکیوں کے لئے بھی انتخاباتی سسٹم میں مشکلات واضح ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے کہ کیا ان کو تبدیلی کی ضرورت ہے یا نہیں، یہ معاملہ امریکی عوام اور رکن پارلیمنٹ اور صدر سے متعلق ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ امریکی انتخابات میں دھاندلی کے مسئلہ کا جائزہ لینا امریکیوں کی ذمہ داری ہے۔