پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ ناصر عباس جعفری نے اتحاد ملت کیلئے پیمان مفاہمت پر دستخط کر دیئے

raja nasir11مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نو منتخب سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ملی تنظیموں، اداروں اور سربراہ شخصیات کے درمیان ملی وحدت کے حوالے سے پیمان مفاہمت پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و سابق سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، علامہ احمد اقبال رضوی، صوبائی سیکرٹری جنرل بلوچستان علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سندھ عبداللہ مطہری، صوبائی سیکرٹری سیاسیات پنجاب سید اخلاق الحسن بخاری، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی، سابق سیکرٹری عزاداری سید فضل عباس نقوی، سید فرحان حیدر زیدی، محمد مہدی سمیت دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔

پیمان مفاہمت پر دستخط کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ شیعہ قوم کی عظمت و سربلندی ہماری وحدت میں ہے۔ ہمارا اتحاد ہی استعماری قوتوں کے منہ پر طمانچہ ہے، ہم ہر موڑ پر وحدت کا علم بلند کریں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بزرگ علماء کرام ہمارے سر کا تاج ہیں۔ ہماری وحدت قوم و ملک کے مفاد میں ہے۔ ہم اپنی وحدت کی طاقت سے وطن اور اسلام دشمن عناصر کو رسوا کریں گے۔ ملی تنظیموں، شخصیات اور اداروں کا اتحاد تکفیریوں کا راستہ روکنے کا باعث بنے گا اور آئندہ انتخابات میں ملی تنظیمون کے نمائندے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا پیمان مفاہمت نہ صرف انتخابات کے دوران بلکہ آئندہ ادوار میں بھی ملت کی وحدت کی علامت ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ علامہ شیخ محسن نجفی نے مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کے درمیان اس چیز پر اتفاق کرایا تھا کہ دونوں ملی تنظیمیں قومی ایشوز پر مشترکہ مؤقف اپنائیں گی اور ایک دوسرے کی مخالف نہیں کریں گی۔ شیعہ علماء کونسل کی طرف اس پیمان وحدت پر جامعتہ المنتظر کے سربراہ اور بزرگ عالم دین علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور الکوثر یونیورسٹی کے سربراہ اور بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن علی نجفی دستخط کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button