پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سعودی حکمران کی نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات حیران کن نہیں، علامہ عابد الحسینی

شیعہ نیوز : سابق سینیٹر اور تحریک حسینی پاراچنار کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے کہا ہے کہ سعودیوں کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کوئی حیران کن بات نہیں، یہ لوگ تو امت مسلمہ کے خائن ہیں اور خائن سے کسی بھی کام کی توقع کی جاسکتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں علامہ عابد الحسینی کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کے حکمران امریکہ اور اسرائیل کی اس قدر غلامی میں آگے جاچکے ہیں کہ انہیں فلسطینیوں اور قبلہ اوّل کی کوئی فکر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھی اس حوالے سے دباؤ ڈالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن پاکستان کے حکمران یہ یاد رکھیں کہ اگر انہوں نے اس حوالے سے ذرا بھر بھی نرمی یا بزدلی دکھائی تو عوام انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبلہ اوّل کے ساتھ ہمارا مذہبی و روحانی رشتہ ہے۔ پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے باتیں اور بحث و مباحثے ناقابل برادشت ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button