مشرق وسطی

سامراء میں داعش کی خوفناک تباہی کا منصبوبہ ناکام

شیعہ نیوز:عراق کی رضاکار عوام فورس الحشد الشعبی نے شہر سامراء پر داعش کے دہشتگردانہ حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔عراقی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی نے کہا ہے کہ اس کے جوانوں نے شہر سامراء کے جنوب میں تل الذھب کے علاقے پر داعش دہشتگرد گروہ کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے دہشتگردوں کو فرار کرنے پر مجبور کر دیا۔

عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کی شکست کے باوجود اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش کے باقیات موجود ہیں اور وقتا فوقتاً دہشتگرادانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔
امریکہ اور اس کے مغربی و عربی اتحادیوں منجملہ سعودی عرب نے سن دو ہزار چودہ میں عراق پر حملہ کر کے اس ملک کے وسیع شمالی و مغربی علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا اور بے شمار جرائم کا ارتکاب کیا تھا جس کے بعد عراقی حکومت نے ایران سے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں مدد کی اپیل کی تھی۔

عراقی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورتی مدد سے سترہ نومبر دو ہزار سترہ کو صوبہ الانبار کے شہر راوہ کو بھی آزاد کرا لیا جو عراق میں داعش کا آخری اڈہ شمار ہوتا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button