مشرق وسطی

جس وفد نے صیہونی حکام سے ملاقات کی وہ بحرین کے نمائندے نہیں، الوفاق

شیعہ نیوز : الوفاق جمعیت اسلامی الوفاق بحرین نے ایک نام نہاد بحرینی وفد کے دورہ مقبوضہ فلسطین کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ افراد کسی طور بحرین کے حقیقی نمائندے نہیں۔

جمعیت اسلامی الوفاق بحرین نے ایک نام نہاد بحرینی وفد کے دورہ مقبوضہ فلسطین کی مذمت کرتے بیان جاری کیا ہے: مذکورہ غدار افراد نے بحرین کی نمائندگی میں وہاں پر قابض صیہونی حکام سے ملاقات کی ہے کسی طور بحرینی عوام کے نمائندے نہیں اور اس اقدام سے انہوں نے بڑے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

الوفاق کے بیان میں کہا گیا ہے: مذکورہ وفد میں شامل افراد جو’’مرکز ملک حمد برائے بقاء باہمی ‘‘ نام نہاد ادارے سے تعلق رکھتے ہیں ان کو چاہیے کہ اپنے مظلوم و ستم دیدہ عوام سے بقائے باہمی کا مظاہرہ کریں نہ کہ غاصبوں کے گود میں جاکر پناہ لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button