مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حشد الشعبی کا داعش کے خلاف بڑا آپریشن شروع

شیعہ نیوز:عراق میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور عراقی فوج نے صوبہ الانبار میں ایک بڑی فوجی کارروائی شروع کی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ الانبار کے مغربی علاقے میں بیک وقت کئی سیکٹرز سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق سد مدیسیس، وادی الضایع، الکعرة، بنیان سحالی اورالمناخ کے علاقوں کو داعش کے دہشتگردوں سے پاک و صاف کردیا گیا ہے۔

الحشد الشعبی نے اس سلسلے میں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں مغربی الانبار میں داعش کی باقیات اور بچے کچے عناصر کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

در ایں اثناء عراق کی پولیس نے صوبہ نینوا سے داعش کے ایک سرغنہ کی گرفتاری کی خبر دی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button