مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ صیہونی حکومت کے جرائم میں شریک ہے، بشار الجعفری

شیعہ نیوز: شام کے نائب وزیرخارجہ نے مقبوضہ جولان کے بارے میں امریکی حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس علاقے کے بارے میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔

بشارالجعفری نے کہا کہ شام ، اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مقبوضہ شام میں صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کی غرض سے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کے لئے لازمی اور فوری اقدامات کرے۔

شام کے نائب وزیر خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شام ، اپنی مقبوضہ زمینوں کو واپس لینے کے لئے وہ تمام وسائل اختیار کرے گا جو بین الاقوامی قوانین اوراقوام متحدہ کے منشورکے مطابق ہیں ۔ بشارالجعفری نے کہا کہ امریکہ سمیت بعض ممالک اقوام متحدہ میں اپنے اثر و نفوذ کے ذریعے صیہونیوں کے جرائم میں براہ راست شریک ہیں۔

صیہونی حکومت نے انیس سو سڑسٹھ میں جولان کی تقریبا ایک ہزار دو سو مربع کلومیٹر زمینوں پر قبضہ کر لیا تھا اور کچھ عرصے بعد اس علاقے کو مقبوضہ زمینوں میں ضم کر لیا ۔ عالمی برادری نے اس الحاق کو اب تک تسلیم نہیں کیا ہے۔ سلامتی کونسل نے بھی اس علاقے کو مقبوضہ قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button