پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بحریہ ٹاؤن لاہور میں مسجد الحسینؑ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

شیعہ نیوز: بحریہ ٹاؤن لاہور کے حسین بلاک میں ٹاؤن کے اہل تشیع مکینوں کو عبادات کی انجام دہی کیلئے عظیم الشان مسجد الحسینؑ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ سنگ بنیاد ممتاز عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، علامہ محمد حسین اکبر اور حافظ کاظم رضا نقوی نے رکھا۔ مسجد الحسینؑ میں ایک وقت میں 2 ہزار نمازی نماز ادا کرسکیں گے۔ مسجد کا سنگ بنیاد امام بارگاہ جاگیر علی اکبرؑ کے احاطہ میں ہی رکھا گیا ہے۔

سنگ بنیاد کے موقع پر بکرے کا صدقہ دیا گیا۔ امام بارگاہ جاگیر علی اکبرؑ کی 47 کنال سے زائد اراضی میں سے مسجد الحسینؑ کیلئے جگہ مختص کی گئی ہے۔ مسجد الحسینؑ کی تعمیر سے ازمیر ٹائون، کینال گارڈن، سکھ چین، ویلنشیاء ٹاون کے لوگوں کو سہولت ہوگی۔ مسجد مکمل ہونے سے لیک سٹی اور مضافات کے لوگ بھی مستفید ہوسکیں گے۔

علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا سنگ بنیاد کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مساجد اللہ کا گھر ہیں، بغیر کسی مذہبی تفریق کے وسعتِ قلبی سے ایک دوسرے کے مسالک کا احترام کرنا چاہیئے۔ مسجد میں بیک وقت 2 ہزار نمازی نماز ادا کرسکتے ہیں۔ مسجد کے سنگ بنیاد کے موقع پر خطیب مسجد، افسران و انتظامیہ اور بحریہ ٹائون میں مقیم اہل تشیع حضرات نے شرکت کی۔ مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اجتماعی طور پر دعا بھی کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ سوسائٹیز میں تمام مکاتب فکر کو نمائندگی دینا احسن اقدام ہے، ملک ریاض نے ایک مثال قائم کی ہے، دوسری سوسائٹیز والوں کو بھی چاہیئے کہ تمام مکاتب فکر کے نظریات کا احترام کریں اور ہر سوسائٹی میں بھی ہر مکتب فکر کیلئے مساجد بنائی جانی چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button